نادرا میں ایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو،محسن نقوی

یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے،وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا،اجلاس سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 10:34

نادرا میں ایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو،محسن نقوی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی 2024 ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا میںایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو،یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور نادرا حکام سے ملاقات کی۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی میں مزید نادرا سنٹرز بنانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا کو عوام دوست بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نادرا کو عوام کیلئے مزید فرینڈلی بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کا پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کیلئے موثر ایکشن کا بھی حکم دے دیا۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کر لیااور مزید سینٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت دیدی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ نادرا سینٹرز کے دورے کئے۔ حالات کا جائزہ لیا۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سینٹرز پر آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے نادرا آپریشنل روم کا بھی دورہ کیا اور اس دوران انکو پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں