پاکستان کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

چینی کمپنیاں کاروبار دوست پالیسیوں اور مارکیٹ تک رسائی سے فائدہ اٹھائیں، ہماری کاروبار دوست پالیسیاں، معاشی ترقی اور ون ونڈو سہولت کاری کا طریقہ کار سرمایہ کاری کیلئے مثالی ماحول فراہم کرتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

جمعہ 17 مئی 2024 23:05

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں اور مارکیٹ تک رسائی سے فائدہ اٹھائیں۔تفصیل کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک چین بزنس گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور چینی ایسوسی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اور کاروباری اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سی پیک کے پہلے مرحلے کی ترقی میں چینی کمپنیوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے بی ٹو بی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں اور مارکیٹ تک رسائی سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی مدد میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے کردار پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے باہمی فائدے مند اور فائدہ مند تعاون کے لئے خصوصی اقتصادی زونز کی صنعتکاری میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میںخاص طور پر زراعت، آئی ٹی اور محنت پر مبنی صنعتوں میں کاروبار کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔ ہماری کاروبار دوست پالیسیاں، معاشی ترقی اور ون ونڈو سہولت کاری کا طریقہ کار سرمایہ کاری کے لئے ایک مثالی ماحول فراہم کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں