وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار

پیر 20 مئی 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سوشل میڈیا ایکس پراپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان کے مخلص دوست ہیں بلکہ حرمین شریفین کے متولی کی حیثیت سے پوری امت مسلمہ کے قائد اوررہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میرے ساتھ اللہ تعالیٰ سے ان کی مکمل اورجلدصحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں