وزیراعظم شہباز شریف کاایران کے صدر اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (کل) ملک بھر میں سوگ کا اعلان

پیر 20 مئی 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدرابراہیم رئیسی اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (کل) منگل کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے،پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی معززین کے انتقال پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کل منگل 21 مئی 2024 کو پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں