وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کا ایک دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کا ایک دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کی شب وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وہ وفد کے ہمراہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت کے لئے تہران گئے تھے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق قبل ازیں تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اعلیٰ ایرانی حکام، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں