(ن)لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کولاہور میں طلب کرلیاگیا

اتوار 26 مئی 2024 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی2024ء سہ پہر 3بجے لاہور میں طلب کیاگیا ہے۔18مئی کو لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو بطور قائمقام صدر منتخب کیاگیااور مرکزی مجلس عاملہ نے 28مئی کو مرکزی کونسل کے اجلاس کی منظوری دی جس میں پارٹی کے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا۔

مرکزی مجلس عاملہ نے 5رکنی الیکشن کمیشن کی بھی منظوری دی جس کے سربراہ راناثناء اللہ خان ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں چیئرمین الیکشن کمیشن راناثناء اللہ کی سربراہی میںالیکشن کمیشن کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین الیکشن کمیشن راناثناء اللہ خان نے انتخابی شیڈول جاری کیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی27مئی کو دفتری اوقات میں ماڈل ٹائون آفس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ 28مئی کو صبح 10بجے سی12بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ایک سے 2 بجے تک جانچ پڑتال ہوگی ۔3 بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور4بجے مرکزی صدر کا انتخاب ہوگا۔الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران میں اقبال ظفر جھگڑا،عشرت اشرف،جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں