ایف آئی اے انٹرپول نے اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا

ملزم را حبیب الرحمان پنجاب پولیس کو مطلوب ہے،ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے کراچی ائیرپورٹ منتقل کیا گیا، ترجمان ایف آئی اے

پیر 27 مئی 2024 15:32

ایف آئی اے انٹرپول نے اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)انٹرپول اور امیگریشن کے عملے نے تخریب کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم را حبیب الرحمان پنجاب پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے کراچی ائیرپورٹ منتقل کیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ فتح شاہ وہاڑی میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت سال 2014میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کیلئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں