شیڈول تبدیل، انتخابی اصلاحات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 فروری کوہوگا

بدھ 8 فروری 2017 16:52

شیڈول تبدیل، انتخابی اصلاحات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 فروری کوہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) انتخابی اصلاحات کے لئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ اجلاس 15 فروری )بدھ کو( پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس آج (جمعرات کو) کمیٹی کے چیئرمین زاہد حامد کی صدارت میں منعقد ہونا تھا مگر کمیٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ اجلاس اب 15 فروری (بدھ کو) پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں الیکشن بل 2017ء کے حوالے سے اتنخابی اصلاحات پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمیٹی سپیکر کی طرف سے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی طرف سے خواتین کو عام انتخابات میں 10 فیصد لازمی ٹکٹوں کے اجراء کے حوالے سے بل کے مسودے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں