معیشت کی مضبوطی اور زرائع مواصلات و رسل و رسائل میں بہتری لانے کیلئے ریلوے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، سعد رفیق کی ریلوے کی بحالی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اپنے وسائل سے اور سی پیک میں شامل منصوبوں کی بدولت پاکستان میں عالمی معیار کا ریلوے کا نظام قائم کریں گے، ہمارا ہدف عام آدمی کو کم لاگت سے بہتر گھر کی فراہمی یقینی بنانا ہے، غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑے شہروں میں بہت ساری زمینیں ہاؤسنگ اسکیموں کی نذر ہو گئیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 23:26

معیشت کی مضبوطی اور زرائع مواصلات و رسل و رسائل میں بہتری لانے کیلئے ریلوے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، سعد رفیق کی ریلوے کی بحالی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اپنے وسائل سے اور سی پیک میں شامل منصوبوں کی بدولت پاکستان میں عالمی معیار کا ریلوے کا نظام قائم کریں گے، ہمارا ہدف عام آدمی کو کم لاگت سے بہتر گھر کی فراہمی یقینی بنانا ہے، غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑے شہروں میں بہت ساری زمینیں ہاؤسنگ اسکیموں کی نذر ہو گئیں
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ریلوے ہماری معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، معیشت کی مضبوطی اور زرائع مواصلات و رسل و رسائل میں بہتری لانے کے لئے ریلوے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، سعد رفیق کی ریلوے کی بحالی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اپنے وسائل سے اور سی پیک میں شامل منصوبوں کی بدولت پاکستان میں عالمی معیار کا ریلوے کا نظام قائم کریں گے، ہمارا ہدف عام آدمی کو کم لاگت سے بہتر گھر کی فراہمی یقینی بنانا ہے،کرائے پر رہنے والوں کو گھروں کا مالک بنانے کے لئے بہترین اور قابل عمل منصوبہ بنایا جائے،قیمتی اور زرخیز زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کی نذر کردینا بھی درست نہیں، غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑے شہروں میں بہت ساری زمینیں ہاؤسنگ اسکیموں کی نذر ہو گئیں،کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے عام آدمی کا سستی اور معیاری رہائش کے حصول کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اورعا م آدمی کو کم قیمت گھر فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات کی۔ملاقات میں آنے والے ترقیاتی بجٹ میں شامل کئے جانے والے اور جاری ریلوے منصوبوں پر بات چیت کی گئی اور سی پیک میں شامل ریلوے کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور ریلوے حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر برا ئے ترقی و منصو بہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ ریلوے ہماری معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، معیشت کی مضبوطی اور زرائع مواصلات و رسل و رسائل میں بہتری لانے کے لئے ریلوے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر ریلوے اور ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے کی بحالی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ٹھوس منصوبہ بندی، اقدامات ، مسلسل کاوشوں کی بدولت پاکستان کا ریلوے نظام بحال اور منافع بخش ہو رہا ہے، ہم اپنے وسائل اور سی پیک میں شامل منصوبوں کی بدولت پاکستان میں عالمی معیار کا ریلوے کا نظام قائم کریں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اسلام آباد ائیرپورٹ جیسے سفید ہاتھی کو بھی تکمیل کیلے اختتامی مراحل میں داخل کر دیا ہے، موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا منصوبہ بظاہر ناقابل عمل دکھائی دے رہا تھا،۲۰۱۳ تک نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات تک موجود نہ تھیں، آج اللہ کے فضل اور حکومت کی بہتر منصوبہ بندی کی بدولت نیو اسلام آباد انٹرنیشل ائیر پورٹ نہ صرف مکمل ہونے کے قریب ہے بلکہ فراہمی آب اور بجلی کے منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں۔

دریں اثناء وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت عام آدمی کو کم قیمت گھر فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ہمارا ہدف عام آدمی کو کم لاگت سے بہتر گھر کی فراہمی یقینی بنانا ہے،ہر کرایہ دار کا خواب اپنا گھر بنانا یا گھر کا مالک بننا ہوتا ہے،کرائے پر رہنے والوں کو گھروں کا مالک بنانے کے لئے بہترین اور قابل عمل منصوبہ بنایا جائے،قیمتی اور زرخیز زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کی نذر کردینا بھی درست نہیں،مؤثر منصوبہ بندی کے نتیجے میں زمین کوضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے،رہائشی منصوبوں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑے شہروں میں بہت ساری زمینیں ہاؤسنگ اسکیموں کی نذر ہو گئیں،کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے عام آدمی کا سستی اور معیاری رہائش کے حصول کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے، متوسط طبقے کو کم لاگت پر معیاری گھروں کی فراہمی کے لئے سنگاپور اور ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

( و خ )

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں