بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات

جمعہ 27 مئی 2022 00:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں وکشمیر سہیل حبیب تاجک نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں وکشمیر سہیل حبیب تاجک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرمیں تعیناتی کے دوران انہوں نے بڑی محنت سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے۔ اس موقع پر سابق انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں وکشمیر سہیل حبیب تاجک نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بھرپور تعاون پر اُن کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں