مودی حکومت کشمیریوں کی منفرد شناخت مٹانے کے مذموم منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے، رپورٹ

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے بعد کشمیریوں کی منفرد شناخت اور ثقافت مٹانے اور ان پر اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کے اپنے مذموم منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کی شناخت چھیننا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت جموںوکشمیر کی منفرد شناخت ختم کرنے اورعلاقے میں قبل از اسلام کی ہندو تہذیب وتمدن کو بحال کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھار ت مقبوضہ علاقے میں آبادکاری کے استعماری ایجنڈے پر بھر پور طریقے سے عمل پیرا ہے۔بھارتی ریاستوں سے بڑی تعداد میں ہندو لاکر مقبوضہ علاقے میں بسائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ تحریک آزادی کیخلاف مودی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اپنی منفرد شناخت کا تحفظ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں