سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث صدامی گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے

جمعرات 4 مارچ 2021 13:23

سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث صدامی گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث صدامی گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث صدامی گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔

ملزمان کے قبضہ سے نقدی،گاڑیاں کی چابیاں،چیک بکس،رجسٹریشن بکس،ضروری کاغذات اور قیمتی اشیا برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

وارداتوں کے لئے استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن،موٹرسائیکل بھی بر آمد کرلیاگیا۔صدامی ڈکیت گروہ کے گرفتار کارندوں میں صدام حسین،حسین ممتاز،مزمل عباس شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش دوران ملزمان نے ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر محمد اقبال گجر اے ایس آئی افتخار معہ جوانوں نے کی ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں