پاکستان پوسٹ میں ایک ارب 42 کروڑ مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

سکینڈل میں محکمہ پوسٹ کے اعلی حکام ملوث ہو سکتے ہیں،ذرائع بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیل زر میں کرپشن کی گئی

اتوار 10 دسمبر 2017 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان پوسٹ میں بیرونی ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیل زر میں مبینہ طور پر ا یک ارب 42 کروڑ 27 لاکھ روپے کے گھپلے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی پاکستان پوسٹ کے سیکرٹری اور دیگر اعلی افسران پر مشتمل ہے جو اس بھاری رقوم میں مبینہ مالی بے قاعدگی بارے تحقیقات کرے گی ۔

سابق دور حکومت میں بیرون ملک سے آنے ولاے فنڈز میں مبینہ طور پر ایک ارب 42 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی تھی کیونکہ اس بھاری رقوم کا ریکارڈ بھی نہین مل رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس مالی بے قاعدگی کا کھوج بھی آڈٹ حکام نے لگایا اور تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سکینڈل کی تحقیقات کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں بارے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ متعلقہ حکام کو دے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سکینڈل میں محکمہ پوسٹ کے اعلی حکام ملوث ہو سکتے ہین جبکہ کرپشن کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کے محکمہ پوسٹ پر اعتماد کو بھی بڑی ٹھیس پہنچی ہے جس کا ازالہ اب مشکل ہے ۔ رپورٹ مکمل کرنے کے بعد دستاویزاتی ثبوت بعد میں پی اے سی میں پیش کر دیئے جائیں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں