اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںبلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے وارث ہیں، پیپلزپارٹی میں میرٹ ، قربانی ..

بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے وارث ہیں، پیپلزپارٹی میں میرٹ ، قربانی اور جدوجہد ہے ،ْنیئر حسین بخاری

, عمران نیازی کی سیاست دوغلے پن کا شاہکار ہے ،ْ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان پر رد عمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے عمران نیازی کے بیا ن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے وارث ہیں، پیپلزپارٹی میں میرٹ ، قربانی اور جدوجہد ہے، جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان نے جتنی قربانیاں دی ہیں کسی نے نہیں دیں۔

(خبر جاری ہے)

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری با صلاحیت نوجوان ہیں جبکہ عمران کسی خفیہ امپائر کی ایجاد ہیں۔ اس طرح سے عمران نیازی کی میرٹ امپائر کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست دوغلے پن کا شاہکار ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں