اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںجعلی چیک دینے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج

جعلی چیک دینے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) پولیس لائن شاہراہ پر وفاقی پولیس کے ملکیتی مڈوے پٹرول پمپ کی لیز کے سلسلہ میں صفدر خان اور نصرت ملک نے وفاقی پولیس کو 80 لاکھ روپے کے بوگس چیک تھما دیئے۔ تھانہ سبزی منڈی نے ملزمان کے خلاف 20، 20لاکھ روپے کے چار جعلی چیک دینے کے جرم میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(خبر جاری ہے)

تھانہ سبزی منڈی پولیس کے مطابق صفدر خان اور نصرت ملک نے وفاقی پولیس کے پولیس لائن روڈ پر ملکیتی پٹرول پمپ کو لیز پر حاصل کیا تھا۔ ملزمان نے پولیس کو 80 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کے چار چیک دیئے جو ڈس آن ہو گئے جس پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے آئی پی عظمت الله کی مدعیت میں 489 ایف دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں