مئیراسلام آباد آفس میلوڈی میں سی ڈی اے سیکورٹی سٹاف اور یونین کے عہدیدار کی لڑائی،دروازے اورکھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے

منگل 17 اپریل 2018 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) مئیراسلام آباد آفس میلوڈی میں سی ڈی اے سیکورٹی سٹاف اور یونین کے عہدیدار کی لڑائی۔دروازے اورکھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔سکیورٹی شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور آبپارہ پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔سی ڈی اے اور ایم سی آئی ملازمین کا بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ڈیٹا اکٹھا کیاجارہاتھااور اس مقصد کے لئے آئی ٹی شعبے کے افسران نے ایک ڈیسک قائم کیا تھا جہاں پر کمرے میں دھکم پھیل سے سیکورٹی سٹاف اور یونین عہدیدار کے درمیان لڑائی ہوگئی۔

(جاری ہے)

لڑائی کے دوران کھڑکی اور دروازے کے شیشے بھی ٹوٹ گئے حالات کے پیش نظر 15 پر پولیس کو کال گئی تو مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سیکورٹی نویدالرحمان دیگر سٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق میئر آفس جہاں پر آئے روز لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن چکے ہیں گزشتہ روز بائیو میٹرک سسٹم کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا تھا اور سب لوگ اپنا ڈیٹا لینے قطاروں میں کھڑے تھے اسی دوران سی ڈی اے کی نو منتخب یونین کے عہدداران بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے قطاروں میں کھڑے ملازمین کو بائے پاس کرنے کی کوشش کی جس پر وہاں پر موجود افراد نے ایسا کرنے سے منع کیا اور لڑائی شروع ہو گئی لڑائی کے دوران دفتر کے شیشے اور ٹیبل کرسیوں کے ٹوٹنے سے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان ہوا کہا جاتا ہے کہ موجودہ یونین عہداران اما ن اللہ گروپ اور سابقہ یونین چوہدری یاسین گروپ کے درمیان یہ جھگڑا ہوا ہے جس کا نقصان سی ڈی اے یعنی قومی ادارے کو ہوا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں