اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںقومی اسمبلی نے شام کی عدالتیں بل 2017ء کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے شام کی عدالتیں بل 2017ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء)قومی اسمبلی نے شام کی عدالتیں بل 2017ء کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے شام کی عدالتیں بل 2017ء زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(خبر جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ محمود بشیر ورک نے تحریک پیش کی کہ بل کو منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں