صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی کویت کے سفیرنصار عبدالرحمن المطیری سے ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور اور شعبہ تعلیم میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 12 جولائی 2018 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کویت کے سفیرنصار عبدالرحمن المطیری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور شعبہ تعلیم میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

کویت کے سفیرنے صدر جامعہ کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور اسے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اسلامی اقدار کی روشنی میں تعلیم مہیا کرنے والا اہم ادارہ قرار دیا ۔ صدر جامعہ نے انہیں اسلامی یونیورسٹی کے وژن کے مطابق حال ہی میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام کے پیام امن کو دنیا کے کونے کونے میں ترویج اور عصر حاضر کے چیلنجز کے حل کی تلاش جامعہ کی اولین ترجیحات ہیں۔ اس موقع پر صدر جامعہ نے کویتی سفیر کو ذمہ داریاں احسن طریقے سے سنبھالنے اور چلانے پر مبارکباد بھی دی ۔ اس ملاقات میں جامعہ کے نائب صدر انتظامی و مالی امور ڈاکٹر محمد منیر بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں