مارٹن ڈاؤ کی معاونت سے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے ہلال پبلک اسکول مارٹن ڈاؤ کیمپس کا افتتاح

مارٹن ڈاؤ گروپ نے ہلال پبلک اسکول -مارٹن ڈاؤکیمپس کا افتتاح کیا

منگل 17 جولائی 2018 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) مہران ٹاون کورنگی میں ایک پُروقار تقریب میںمارٹن ڈاؤ گروپ نے ہلال پبلک اسکول کا افتتاح کیا ۔ یہ اسکول مارٹن ڈاؤ گروپ کی جانب سے گرانٹ پر قائم کیا گیا ہے اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے زیر نگرانی کام کرے گا۔ اس موقع پر کاروباری طبقے کے نامور نام اور ڈونرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مارٹن ڈاؤ گروپ کے گروپ چیئرمین جناب ستار اکھائی، گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید،این ای ڈی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، شہید بینظیر یونی ورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ، چیئر مین کاٹی جناب طارق ملک اور دیگر نامور اشخاص نے ہلال پبلک اسکول کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مارٹن ڈاؤگروپ کے چیئرمین جناب جاوید اکھائی نے کہا ’مارٹن ڈئو گروپ کے لئے یہ لمحہ باعث مسرت ہے کیونکہ یہ گروپ گرین کریسنٹ ٹرسٹ کا سب سے بڑا ڈونر ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس مقدس کام میں شراکت دار ہیں۔قائم کئے جانے والا یہ نیا اسکول مہران ٹائون میں گرین کریسنٹ کے چھ تعلیمی منصوبوں میں سے ایک ہے اور ان اسکولوں کی تعداد سندھ بھر میں 154ہوچکی ہے۔ یہ اسکول غریب اور متوسط آبادیوں میں قائم کئے گئے ہیں جو بہت ہی احسن عمل ہے۔ان اسکولوں میں ہر سہولت جیسا کہ سائنس لیبارٹری اورسمارٹ کلاسز موجود ہیں ۔ان چھ اسکولوں میں اُن غریب اور متوسط لوگوں کے بچے جدید تعلیم حاصل کررہے ہیںجو کورنگی کی فیکٹریوں اور صنعتوں میں مزدوری کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں