ضلعی انتظامیہ کی ناقص اور غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم ،

صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 فوڈ آوٹ لیٹ فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیئے

پیر 23 جولائی 2018 22:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد جود ت ایاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ناقص اور غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 فوڈ آوٹ لیٹ فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 25 فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے اور 36کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

21 اشیاء خورد ونوش کے نمونہ جات تجزیہ کیلئے لیبارٹری روانہ کر دیئے گئے۔ حفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی پر دو فوڈ آوٹ لیٹس سیل کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلا ف ورزی پر 44 گندے برتن تین درجن ناقص سنیکس ضبط کر کے کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے 140 فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔

چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آئوٹ لیٹس کی سات انسپکشن کیںاور ادویات کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجے ہیں۔ انہوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں