مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی شادابی کو بڑھانے کے لئے سیڈ بالز کے ذریعے شجرکاری کا آغاز

جمعرات 16 اگست 2018 17:56

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی شادابی کو بڑھانے کے لئے سیڈ بالز کے ذریعے شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد نیشنل پارک کی خوبصورتی بحال کرنا اور ماحولیاتی انتحطاط کو روکنا ہے۔ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایس ایم ای سی آئل اینڈ گیس کمپنی نے سیڈ بالز کے ذریعے شجرکاری کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی معاونت سے سیڈ بالز کے ذریعے مقامی شجرکاری کے لئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ شجرکاری میں ایس ایم ای سی کے سٹاف اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رضا کاروں نے حصہ لیا۔ سیڈ بالز کی تیاری کے لئے پارک کے علاقے میں رہائش پذیر مقامی غریب کمیونٹیز کی بامعاوضہ خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک 31 ہزار 142 ایکڑ رقبہ پر مشتمل ہے۔ یہ پارک 616 اقسام کے پودے، 250 اقسام کے پرندے، 38 اقسام کے ممالیہ جانور اور 13 مختلف اقسام کے رینگے والے جانوروں کا مسکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں