پی ٹی آئی کے رکن نور عالم کیخلاف پیپلز پارٹی کی خواتین کے لوٹا لوٹا کے نعرے

جمعہ 17 اگست 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پی ٹی آئی کے رکن نور عالم کیخلاف پیپلز پارٹی کی خواتین نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

نور عالم جب بلاول بھٹو زرداری کو ملنے گئے تو انکے پیچھے بیٹھی پیپلز پارٹی کی خواتین نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے تاہم بلاول بھٹو کے منع کرنے پر خواتین نے نعرے بازی بند کردی۔ نو رعالم پہلے پیپلز پارٹی کے اہم رکن اور پشاور کے ضلعی صدر تھے اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے بھی رہ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں