ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت و فروغ کے خلاف جے یوآئی سجاول کی جانب سے احتجاج کیاگیا

جمعہ 17 اگست 2018 22:57

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت و فروغ کے خلاف جے یوآئی سجاول کی جانب سے احتجاج کیاگیا، جامع مسجد سجاول سے جمع نماز کے بعد ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پبلک پارک پہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیارکرگئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی رھنما مفتی نذیراحمد عمرانی نے کہاکہ اسلام دشمن عناصر اب کھل کھیل کر میدان عمل میں آگئے ہیں اور ھرطرح سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرکے احتجاج پر مجبورکررہے ہیں ، توہین رسالت کے مرتکب اسلام دشمن عناصرکو روکنے کے بجائے مغربی ممالک حوصلہ افزائی کررہے ہیں ، ھماری حکومت کو اس ضمن اپنابھرپوراحتجاج کرناچاہئے ، ناموس رسالت کے لئے تمام مسلمان اپنی جان مال قربان کردیں گے، احتجاج سے مولاناغلام حسین ، مولاناانورسومرو، مولوی اشرف اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں