اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک بہائو کی روانی کے لئے روات ٹی چوک سے سنگ جانی ،ترنول تک رنگ روڈ کی جلد تعمیر کی سفارش

پیر 15 اکتوبر 2018 20:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک بہائو کی روانی کے لئے روات ٹی چوک سے سنگ جانی ،ترنول تک رنگ روڈ کی جلد تعمیر کی سفارش کی ہے۔ ہیوی لوڈرز اور ڈمپرز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر گلبرگ سے سواں گارڈن تک ٹریفک مسلسل جام رہتی ہے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنیوالے دیگر افراد شدید متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز سرکاری ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے وفاقی دارالحکومت بننے کے بعد بد قسمتی سے ہیوی ٹریفک کے لئے رنگ روڈ کی منظوری نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے لاہور سے آنیوالی ہیوی ٹریفک براستہ جہلم ،گوجر خان سے روات آتی ہے جس کی وجہ سے فیٖض آباد تک اسلاآباد داخل ہونے والی دوسری گاڑیوں کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہے۔ فیصل مسجد سے کورال چوک تک 5 رویا سگنل فری کوریڈور ہونے کی وجہ سے گاڑیاں تیز رفتاری سے سفر کرتی ہیں لیکن گلبرگ کراس کرنے کے بعد اچانک روڈ 2رویا ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجا تی ہے۔ ٹریفک حکام کہا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر سے ٹریفک کے رش کو کم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں