سی ڈی اے مزدوریونین کے قائدچوہدری محمد یسین کی سربراہی میں وفد کی ممبرایڈمنسٹریشن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان سے ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سی ڈی اے مزدوریونین کے قائدچوہدری محمد یسین کی سربراہی میں وفد نے ممبرایڈمنسٹریشن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان سے ملاقات کی اور سی ڈی اے و ایم سی آئی کے حوالے سے درپیش مسائل کے سلسلے میں ملازمین کے تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ندیم اکبر ملک اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی ریاض احمد رندھاوا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہم نے اپنے دوران سی بی اے ادارے، ملازمین و اثاثوں کی تقسیم کو روکنے کیلئے اعلیٰ عدالتوں سے لیکر سڑکوں تک جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے سے ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنی پینشن کے ایشو کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سینی ٹیشن ، واٹرسپلائی،میونسپل ایڈمنسٹریشن،ایم پی او،سکول،انوائرنمنٹ ودیگر ڈائریکٹوریٹ سابقہ دور میں بغیر مشاورت کے تقسیم کیے گئے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اداروں کے درمیان قانون کے مطابق اعلی سطح پر معاملات حل کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے اپنا کردار ادا کرے۔ بیرون ملک چھٹی ،پرموشن کمیٹی اور رول 20 جیسے معاملات کوقانون وضابطے کے مطابق کیا جائے۔ممبر ایڈمن اسد اللہ خان،ڈی جی نے وفد کو یقین دلایا کہ یہ تمام مسائل قابل غور ہیں اور ان تمام مسائل کو رول کیمطابق بورڈ میں سمری کی صورت میں لے جاکرسابقہ حالت میں بحال کیا جائے گا۔اور ادارے کے ملازمین واثاثوںکی تقسیم کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں