ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، مساجد اور گھروں میں چراغاں کے ساتھ درود و سلام کی محافل کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مساجد اور گھروں میں چراغاں کے ساتھ درود و سلام کی محافل سجائی جارہی ہیں۔بارہ ربیع الاوّل کو جشن عید میلاد النّبی ﷺشایانِ شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گلی محلوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ میلاد جلوس اور محافل نعت کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں، گھروں، مساجد، پارکوں، تفریحی مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔جس سے جشن عید میلاد النّبی ﷺکی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو رہی ہیں۔ بچے بڑے سب ہی عید میلاد النّبی ﷺکی تیاریوں میں مگن ہیں،جلسے جلوس اور محافل کا انعقاد بھی شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں