ختم نبوت پر یقین اور عقیدہ نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے، علامہ سیّد نیاز حسین نقوی کا بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب

منگل 20 نومبر 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ممتاز عالم دین اور مذہبی سکالرعلامہ سیّد نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ جس طرح عقیدہ توحید کی طرح ختم نبوت پر یقین اور عقیدہ نہ رکھنے والا بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ منگل کو بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داریاں کے حوالے سے قرآن حکیم میں 100 کے قریب آیات ہیں جن میں اس حوالے سے استدلال کہا گیا ہے۔

کچھ آیات میں تو لفظ ختم نبوت کا ذکر بھی آیا ہے اور کچھ آیات میں شواہدات موجود ہیں جن میں سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان کا تعلق ختم نبوت سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کا مطلب ہی یہ ہے کہ ہم قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ ہماری ذمہ داریاں ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کی پیروی کی جائے۔

(جاری ہے)

عوام اور امراء سب کی ذمہ داری ہے کہ پاک پیغمبرؐ کے احکامات پرعمل کریں اور وہ جس سے روکیں اس سے رک جائیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر، فلسطین ، غزہ، یمن ، شام ، عراق، لیبیا اور میانمار میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کے مسلمانوں کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں کے حوالے سے بھی سوچیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگائیں گے تو یہ ختم نبوت کے فلسلفہ کے برعکس ہو گا۔ جس طرح عقیدہ توحید پر ایمان رکھنا واجب ہے اس طرح ختم نبوت پر یقین اور عقیدہ نہ رکھنے والا بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں