کارپوریشن کے صارفین کو ایک ہی چھت کے نیچے اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کیلئے میگا سٹورز کھولے جائیں گے،ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد نے کہاہے کہ کارپوریشن کے صارفین کو ایک ہی چھت کے نیچے اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کیلئے میگا سٹورز کھولے جائیں گے ،کارپوریشن کو مذید فعال بنانے کیلئے جلد ہی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد زون کے زونل اور ریجنل منیجر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ کارپوریشن انتظامیہ کی سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے اور تمام کمپنیوں کے بقایاجات کی جزوی ادائیگیاں کر دی ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کے تما م سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی سپلائی بھی بحال ہو چکی ہے اور جلد ہی ملک بھر کے تمام سٹورز پر اشیاء کی قلت ختم ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے اور میگاسٹورز کھولے جائینگے اور کارپوریشن کو مزید فعال کرنے کیلئے بہت جلد آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائیگا جس سے یوٹیلیٹی سٹورز کے صارفین کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔دریں اثنا ایم ڈی نے کراچی کمپنی میں یوٹیلٹی سٹور کے دورے کے موقع پر سٹور سٹاف پر زور دیا کہ وہ دیانت داری اور فرض شناسی سے اپنا کام کریں اور اپنے سیل ٹارگٹ کے حصول کیلئے دن رات محنت کریںتاکہ کارپوریشن اپنا کھویا مقام دوبارہ حا صل کر سکے۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں