یتیم بچوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مزید 25 سویٹ ہومز بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ادارہ یتیم بچوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں 25 مزید سویٹ ہوم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت 38 پاکستان سویٹ ہومز ملک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں پر 3600یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم اور میڈیکل سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔عون عباس بپی نے کہا کہ یتم بچوں کو گھر جیسا ماحول دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بیت المال یتیم بچوں کو وہ ساری سہولتیں فراہم کر رہا ہے جو ایک گھر میں بچوں کو ملتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں