ملک کی موجودہ معاشی صورتحال بہت خراب ہے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 18 دسمبر 2018 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کی موجودہ معاشی حالات پر اکٹھی ہوئی ہے، امریکا افغانستان سے انخلاء چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال بہت خراب ہے، سٹاک ایکس چینج کم ترین سطح پر ہے، اس حوالے سے اپوزیشن نے ایک ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے،ملکی حالات پر مل کر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے انخلاء چاہتا ہے، وہ ایسے مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان پر طرح طرح کے دبائو ڈال رہا ہے جبکہ موجودہ حکومت کو افغانستان کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں