اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ ،ْ

وکلاء بغیراین اوسی آزاد کشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے معاہدے قبل آزادکشمیرکے وکلاء اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوسکتے تھے ،ْ اسلام آباد کے نہیں ،ْرپورٹ

بدھ 19 دسمبر 2018 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء)اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد وکلاء بغیراین اوسی آزاد کشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کی تقریب اسلام آباد بارکونسل کے دفترجوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی، تقریب میں وائس چیئرمین اسلام آباد بار فیاض جندران اورآزاد کشمیر بارکے وائس چیئرمین چوہدری شوکت نے دستخط کئے۔

معاہدہ کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے ممبران وکلاء کوآزادکشمیرکے لئے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں، وکلاء بغیراین اوسی آزادکشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے۔واضح رہے کہ اس معاہدے قبل آزادکشمیرکے وکلاء اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوسکتے تھے لیکن اسلام آباد کے نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں