او پی ایف سکالر شپ پروگرام ، اب تک 30ملین سے زائد کی رقم سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں میں تقسیم

بدھ 16 جنوری 2019 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز وترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری کی زیر قیادت او پی ایف کا اہم قدم، "سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی"او پی ایف سکالر شپ پروگرام کے تحت اب تک 30ملین سے زائد کی رقم سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں میں تقسیم کی جا چکی ہے۔

گزشتہ سال 2789,850 روپے کی رقم 65طلبائ میں تقسیم کی گئی جبکہ موجودہ سال اب تک 1812,376 روپے او پی ایف سکالر شپ پروگرام کی مد میں 32 طلبائ میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔اس سکالر شپ پروگرام کا بنیادی مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے ہونہار اور با صلاحیت بچوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز وترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او پی ایف کی کاوشوں کو سراہااور مزید کہا کہ او پی ایف سمندر پار پاکستانیوں اور اٴْنکے اہل خانہ کو بہترین سہو لیات فراہم کر رہا ہے۔

اٴْ نکا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس سکالر شپ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔اپنی تقریب کے اختتام پر انھوں نے تمام طلبائ کو مبارک باد دی اور اٴْنھیں تاکید کی کہ اپنی تمام تر توجہ اپنی تعلیم پر مرکوز رکھیں۔مینیجنگ ڈائریکڑ او پی ایف ڈاکڑ عامر شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سامعین کو آگاہ کیا کہ اوپی ایف ملک کے طول و عرض میں 24 تعلیمی ادارے چلا رہا ہے جن میں 19 ہزار سے زائد طلبائ زیرِ تعلیم ہیں۔

او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں سمندر پار پاکستاینوں کے زیر تعلیم بچوں کو ٹیوشن فیس کی مد میں 50% خصوصی رعایت بھی دی جاتی ہے جس کے تحت او پی ایف سالانہ 10 کروڑ روپے بطور سبسڈی دیتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی نے سکالرشپ حاصل کرنے والے تمام طلبہ میں چیک تقسیم کئے۔ ۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں