ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں لینڈ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے کارروائی کے لئے مہم شروع کر دی

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں لینڈ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے کارروائی کے لئے مہم شروع کر دی۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں کہاگیا کہ اب تک لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے 9 با اثرملزمان کے خلاف کارروائی کء گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق 9 ملزمان کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول فور میں شامل کروائے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہاگیا کہ محکمہ ریونیو میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق کئی سالوں سے ایک ہی جگہ تعینات 12 پٹواریوں کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں کہاگیا کہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لئے ترلائی اور بہارہ کہو کے ریونیو سنٹر میں ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق شاملات کی اراضی کے شیئرز کی ٹرانسفر کے لئے نیا میکانزم مرتب کر کے نافذ کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہاگیا کہ زون 3 میں زمین کے تبادلے کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے اسے سی ڈی اے کے این او سی سے مشروط کر دیا گیاہے۔اعلامیہ کے مطابق محکمہ ریونیو کے عملے کی مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں