وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ نے 37 میرج اور 13 ڈیتھ گرانٹس کی منظوری دے دی

میرج گرانٹ 1 لاکھ، ڈیتھ گرانٹ کی مد میں 5 لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر محمد امجد کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 15:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ نے 37 میرج جبکہ 13ڈیتھ گرانٹس کی منظوری دے دی۔ ورکرز ویلفیرفنڈ کی میرج اور ڈیتھ گرانٹس کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر نعیم الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکائونٹس محمد صفدر،ڈپٹی ڈائریکٹر بی اینڈ آرمحمد اشرف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن نورالامین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اکتوبر 2018ء سے 15جنوری 2019ء تک کے 48 میرج گرانٹس جبکہ 18ڈیتھ گرانٹس کے کیسز زیر غور آئے جن میں سے 11میرج گرانٹس جبکہ 5 ڈیتھ گرانٹس کے کیسز نامکمل دستاویزات کی وجہ سے مؤخر کر دیے گئے جبکہ باقی کیسز کی منظوری دے دی گئی۔ میرج گرانٹ کی مد میں 1 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ کی مد میں 5 لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر محمد امجد نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ڈیتھ اور میرج گرانٹس اسلام آباد کی فیکٹریوں کے ورکرز، اسٹیبلشمنٹ ورکرز اور ملازمین کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں