اسلام آباد ، ملک کو اس وقت قوم کے اتحادو اتفاق کی ضرورت ہے،سینیٹر بیگم نزہت صادق

ہماری افواج پاکستان ہماراقیمتی سرمایہ ہیں،افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں اپنا بھرپورکرداراداکیا ہے، مرکزی صدر مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین

پیر 25 مارچ 2019 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سینیٹر بیگم نزہت صادق نے کہاہے کہ ملک کو اس وقت قوم کے اتحادو اتفاق کی ضرورت ہے،ہماری افواج پاکستان ہماراقیمتی سرمایہ ہیں،افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں اپنا بھرپورکرداراداکیا ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں قائد مسلم لیگ(ن) و سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی ملک و قوم کیلئے خدمات زیادہ نمایاں نظر آ رہی ہیں،پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جب موٹروے پر لینڈنگ کی تودل سے قائد میاںنوازشریف کیلئے دُعا نکلی جن کی وجہ سے آج یہ ممکن ہوا اوراس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کتنی دُور کی سوچ کو حقیقت کاروپ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن اگر ہمارے رن وے کو خدانخواستہ نقصان پہنچاتا بھی ہے تو یہ ہزاروں کلومیٹر کا رن وے ہمارے پاس موجودہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سینیٹر بیگم نزہت صادق نے کہاکہ موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) پہلے سے زیادہ مقبول ہورہی ہے،ا س کے قائدین بہت جلد ہر میدان میں سرخرو ہوکر عوام میں ہوںگے،نوکریاںاور گھردینے کے ان کے دعوے بھی ہوائی ثابت ہو رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہر دور خدمت سے عبارت ہے،میاں برادران صرف مسلم لیگ(ن) ہی نہیں پوری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

مسلم لیگی رہنما بیگم نزہت صادق نے کہاکہ قائد میاںنوازشریف کی صحت دن بدن خراب ہورہی ہے جبکہ حکومت ان کی صحت پر جھوٹی سیاست چمکا رہی ہے،کل تک میاں نوازشریف کے ساتھ رہنے والے ان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں،پوچھناچاہتی ہوں کہ میاں نوازشریف نے کب اور کس سے ڈیل کی بات کی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کو کسی بیرونی احتجاجی تحریک کی ضرورت نہیں ،وزراء کی نادانیاں اور کارکردگی اسے زمین و بوس کرنے کیلئے کافی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں