خاتون کو ہراساں کرنے پر فیڈرل سروس ٹربیونل کے رکن سکندر اسماعیل خان نوکری سے برطرف

پیر 22 اپریل 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) خاتون کو ہراساں کرنے پر فیڈرل سروس ٹربیونل کے رکن سکندر اسماعیل خان کونوکری سے برطرف کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سکندر اسماعیل خان کی برطرفی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ و فاقی محتسب تحفظ خواتین نے خاتون کو ہراساں کرنے پر سکندر اسماعیل خان کو برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں