{پنجاب کی 56 کمپنیوں میں سے ایک اور کمپنی کا اسکینڈل منظر عام

جنوبی پنجاب فارسٹ کمپنی کے سابق چیرمین سردار اویس لغاری کی محکمہ جنگلات کی زمین کوڑیوں کے مول رشتہ داروں سمیت قریبی دوستوں میں بندربانٹ

اتوار 19 مئی 2019 21:15

hاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پنجاب کی 56 کمپنیوں میں سے ایک اور کمپنی کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ،جنوبی پنجاب فارسٹ کمپنی کے سابق چیرمین و پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے سردار اویس لغاری محکمہ جنگلات کی زمین کوڑیوں کے مول رشتہ داروں سمیت قریبی دوستوں میں بانٹتے رہے۔ سردار اویس لغاری نے سرکاری زمین صرف 800 سے 850 روپے فی ایکٹر کے حساب سے 15سال کی لیز پر دی جبکہ علاقہ میں زمین پچاس ہزار روپے فی ایکٹر کے حساب سے ایک سال کے لیے لیز پر دی جاتی ہے۔

محکمہ انیٹی کریش پنجاب کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر پولیس نے ایم پی اے اویس لغاری سمیت کمپنی کے سی ای او کے خلاف جنگلات کے رقبے کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سرکار کمے کروڑوں کے فنڈ کی خرد برد پر مقدمہ درج کروایا گیا جس کے اگلے روز مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے سمیت سی ای او نے عدالت سے 22 مئی تک ضمانت کروالی اور یقین دہاتی کروائی ہے کہ کمپنی کا مکمل ریکارڈ 14 مئی تک انیٹی کریشن پنجاب کو جمع کروا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دستیاب ایف آئی ار کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی خان کے مختلف موضعات میں وقوع پذیرہزاروں ایکڑ محکمہ جنگلات کی زمین کو مبینہ غیر قانونی طریقے سے مذموم مقاصد کے لئے ساؤتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کو انتقال کیا گیا. یہ مذموم مقاصد ثابت ہوچکے ہیں کہ یہ زمین کمپنی کے چئیرمین کے رشتے داروں دوستوں اور سیاسی حمایت یافتہ دوستوں کو کوڑیوں کے مول نہ صرف کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملی بھگت سے بلکہ محکمہ جنگلات کے افسران کی مدد سے آلاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے قائم ہونے سے قومی خزانہ کو کم از کم پندرہ کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں