احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع کر دی

جمعہ 24 مئی 2019 22:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع کر دی ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کے پانچ ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے لا کر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل، فاروق عبداللہ اور شیر علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ جیل بھجوا دیا۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار نو ڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کا جسمانی ریمانڈختم ہونے پر اسے بھی جوڈیشل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں