استاتذہ اور والدین کے درمیان میٹنگ کے فورم کو فعال بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 25 مئی 2019 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وفاقی نظامت تعلیمات نے 2 انتہائی اہم تعلیمی فریقین استاتذہ اور والدین کے درمیان میٹنگ کے فورم کو معیاری تعلیم کے فروغ کے مقصد کے لئے فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسلام آباد بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال 2019 کا پہلا پی ٹی ایم منعقد ہوا۔وفاقی نظامت تعلیمات کی طرف سے جاری سرگرمیوں کے کلنڈر کے مطابق تینوں تدریسی سیشن کے دوران پی ٹی ایم کا انعقاد ہوگا۔ جس سے والدین کو ان کے بچوں کی کارکردگی سے آگاہی اوراساتذہ سے پراگرس زیر غور لانے کا موقع ملے گا۔نظامت کے مطابق والدین کا ردعمل بہت مثبت تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں