نیئر حسین بخاری کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار

منگل 18 جون 2019 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے آصف زرداری سمیت دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن ممبران کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی آئینی تقاضوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں، اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے آئینی شق واضح ہے، بجٹ اجلاس چل رہا ہے اس لئے اپوزیشن اراکین کو ایوان میں آنے دیا جائے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ پی پی پی جمہوریت کی علمبردار ہے، اپوزیشن کی زبان بندی کے نتائج خطرناک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اشتعال سے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے ، قانون سازی اپوزیشن کی شرکت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں