وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کی پی ایس ڈی کے فنڈز کے اجراء کے حوالہ سے شائع شدہ خبر کی وضاحت

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کی بقایا رقوم متعلقہ وزارتوں کی طرف سے ضابطے کی کارروائیاں مکمل ہوتے ہی جلد جاری کر دی جائیں گی

ہفتہ 17 اگست 2019 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی) 2019-20کے دوران فنڈز کے اجراء کے حوالہ سے بعض میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کی ہے ۔ وزارت کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزار ت منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کی مختص رقوم کے لئے 16 اگست تک موصولہ مطالبات زر پر کارروائی کی ۔

فنانس ڈویژن کی طرف سے پی ایس ڈی پی کی رقوم کے اجراء بارے جاری کی گئی حکمت عملی کے مطابق 20 فیصد ترقیاتی فنڈ زجاری کرنا ہوتے ہیں اس طرح وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 89 ارب روپے جاری کرنے ہیںجوکہ پی ایس ڈی پی کی موجودہ مختص رقوم کا 20 فیصد ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کو تمام وزارتوں سے 56 ارب روپے کے مطالبات زر موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم وزارت نے فنڈز کے اجراء کے سلسلہ میں ضابطے کی کارروائیاں مکمل کرنے والی مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو 22.6 ارب روپے جاری کر دیئے جبکہ بقایا رہ جانے والی رقوم ضابطے کی کارروائیاں پوری نہ ہونے کے باعث جاری نہیں کی گئیں۔ یہ بقایا رقوم متعلقہ وزارتوں کی طرف سے ضابطے کی کارروائیاں مکمل ہوتے ہی جلد جاری کر دی جائیں گی۔ یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مالی سال میں وزارت منصوبہ بندی نے پی ایس ڈی پی 2018-19 کی 97 فیصد رقوم جاری کر دی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں