اسلام آباد کے زچہ اور بچہ سینٹر کو توسیع دے کر 200 بیڈ کے ماں و بچہ ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، 25 اگست تک فزیبلٹی پیپر تیار کرنے کی ہدایت

بدھ 21 اگست 2019 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) اسلام آباد کے زچہ اور بچہ سینٹر کو توسیع دے کر 200 بیڈ کے ماں و بچہ ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں اس ہپستال کے لئے 5 کروڑ 90لاکھ 48 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک زچہ و بچہ سینٹر کو 200 بیڈز کو ہپستال میں تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 25 اگست تک منصوبہ کی فزیبلٹی پیپر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہپستال میں آپریشن تھیٹر ، وارڈز سمیت علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبہ پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا تاکہ غریب عوام صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں