دی سٹیزن فائونڈیشن اور مشعل پاکستان کے سکول سے باہر بچوں کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی پھیلانے کیلئے معاہدے پر دستخط

ہفتہ 24 اگست 2019 12:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) دی سٹیزن فائونڈیشن اور مشعل پاکستان نے سکول سے باہر بچوں کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی پھیلانے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں ادارے سکول سے باہر بچوں پر مثبت رپورٹنگ، تعلیم اور سماجی ترقی سے متعلق امور پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے کوشش کریں گے۔

دی سٹیزن فائونڈیشن اور مشعل پاکستان کا مقصد میڈیا کے ذریعے سکول سے باہر کے بچوں کے مسئلہ کو عام لوگوں کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔اس حوالے سے دونوں ادارے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں صحافیوں کو تربیت فراہم کریں گے تاکہ صحافیوںکواعداد و شمار فراہم کیا جائیں وہ شواہد کے ساتھ مسئلے پر رپورٹنگ کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہ تعاون دی سٹیزن فائونڈیشن کوتعلیم کے نظام میں کی جانے والی تبدیلیوں کی کوششوں کی تکمیل میں مدد فراہم کرے گا جو کہ بچوں کو اسکول میں لانے کیلئے کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میںمشعل پاکستان سکول سے باہر بچوں پر رپورٹنگ کیلئے ایوارڈ بھی دے گا۔ ٹی ایس ایف کے جنرل منیجر اسفند یار عنایت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی قوم کی ترقی کا انسانی وسائل کی ترقی سے گہراتعلق ہوتا ہے اور مشعل پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری کا مقصدپاکستان کے تعلیمی بحران کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر مشعل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ریاست5 سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی۔تاہم ایسا نہیں کیا جا رہا۔دونوں ادارے اس اقدام کے ذریعے عام میں شعور اجاگر کر کے اس مسئلے کی جانب توجہ مرکوز کرانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں