ای او بی آئی کا ملک بھر میں بزرگ شہریوں کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے بائیو میٹرک پنشن کی ادائیگیوں کے نظام کے ذریعے ادائیگی کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) نے احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں بزرگ شہریوں کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے بائیو میٹرک پنشن کی ادائیگیوں کے نظام کے ذریعے ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک ذمہ دار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ای او بی آئی کے ساتھ پہلے سے رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کا ماہانہ مشاہرہ پانچ ہزار 250 روپے سے بڑھا کر ساڑھے چھ ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پنشن کی ادائیگی کو شفاف بنانے کے لئے بائیو میٹرک پنشن پے منٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے معمر افراد کے یقینی استفادہ کے لئے بل کا مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں