اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آبادکا حج کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے اپنے ممبرز کے اعزاز میں عشائیہ

اتوار 22 ستمبر 2019 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد نے حج کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے اپنے ممبرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا‘ جس میں حج سے واپس آنے والے ممبرز میں شجاع الدین‘ ملک شکیل‘ رانا غفار‘ مسعود مغل‘ پرویز قریشی‘ ملک خالد‘ چوہدری محمد محسن اور چوہدری محمد اکرم شریک ہوئے جب کہ ملک احسن‘ اسرار الحق مشوانی‘ رانا افتخار‘ رانا ارشد‘ شیخ سلیم‘ ذوالقرنین عباسی سمیت ایسوسی ایشن کے ایک سو سے زائد ممبرز نے عشائیہ میں شرکت کی اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے ممبرز نے تقریب منعقد کرنے پر ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود‘ فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری اور سینئر ممبر محمد وحید کے انتظامات کو سراہا‘ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر سردار طاہر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک ایسی سعادت اور عبادت ہے جس کے ذریعے انسان اللہ کے گھر پیش ہو کر اپنی عاقبت سنوارنے اور رشد و ہدائت کی میزان پر اپنی اصلاح کی دعا کرتا ہے مقبول حج اللہ تعالی کا انسان پر بہت ہی انعام و کرام ہوتا ہے انہوں نے کاروباری صورت حال پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت رئیل اسٹیٹ کا بزنس متعدد وجوہات کے باعث بحران میں گھرا ہوا ہے لیکن کچھ مسائل ایسے ہیں جو خود سی ڈی اے جیسے انتظامی ادارے نے پیدا کر رکھے ہیں یہ مسائل متحد ہوکر ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ایسوسی ایشن اس بات کی تیاری کر رہی ہے کہ کہ وہ مستقبل قریب میں سی ڈی اے میں اصلاح نہ ہونے پر ایک بھر پور اور منظم تحریک چلائے گی تاکہ اس ادارے میں کرپشن کی لعنت ختم ہوسکے اس کرپشن کی وجہ سے سی ڈی اے بطور ادارہ اور رئیل اسٹیٹ بزنس کرنے والے مسلسل نقصان اٹھار ہے ہیں-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں