سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں سر کاری ارا ضی پر قائم متعدد تعمیرات کومسمار کر دیا

پیر 21 اکتوبر 2019 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے شہر کے مختلف علا قوں میں انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران سر کاری ارا ضی پر قائم کی گئی متعدد تعمیرات کومسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تجاوزات کے خا تمے کے لئے کی گئی کارروائیوں کے دوران جاوید مارکیٹ سیکٹر آئی ٹین فور کے عقب میں غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ 6 عدد بھینسوںکے با ڑے، 7 غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ دیواریں اور سرکا ری اراضی پر تعمیر کردہ متعدد گیٹس کا خا تمہ کیا گیا۔

اسی طرح سیکٹر جی ایٹ کے مختلف حصوں سے 4 عدد تعمیراتی سامان کے ڈپوکو ختم کرنے کے علا وہ سیکٹر جی نائن سے ایک غیرقا نونی طور پر تعمیر کیا گیا ایک کمرہ اور ایک لکڑی کے ٹال کو ختم کر دیا گیا اسی طرح کاک پل کے قریب ڈھوک کاک میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران انفورسمنٹ کی ٹیموں نے دو کمرے اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ایک چار دیواری کو مسمار کر دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں