اسلام آباد کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک کرنے لئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا

منگل 22 اکتوبر 2019 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک کرنے کے حوالہ سے اقدامات کے تحت قوانین پر عملدرآمد کیلئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے شعبہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملہ نے پیر کو اس حوالہ سے سیکٹر آئی ٹین میں کارروائی کی اور تمباکو فروشی ایکٹ 1958ء کے تحت مختلف دکانداروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ اس دوران سیکٹر آئی ٹین کی 30 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور 22 دکانداروں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے گئے۔ اس دوران تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت لائسنس کی توثیق کے بغیر سگریٹ فروخت کرنے والے 10 دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں