رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران کھلیوں کے سامان کی برآمدات میں 22.21 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران کھلیوں کے سامان کی برآمدات میں 22.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران 9 ہزار 688 ملین روپے مالیت کا کھلیوں کے سامان برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران کھلیوں کے سامان کی برآمدات 11ہزار 840 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دورانکھلیوں کے سامان کی برآمدات میں 2ہزار 152ملین یعنی 22.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں