سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ریٹائرڈ ایس پی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب

منگل 12 نومبر 2019 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی طرف سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں ڈی آئی جی سیکیورٹی وقاراحمد چوہان ، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم کے علاوہ تمام اے آئی جیز ، ایس ایس پیز، ایس پیز کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہما ن خصوصی نے کہا کہ آپ کے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے محکمہ پولیس کی بہت زیادہ خدمات سرانجام دی ہے آپ نے زندگی کا ایک حصہ محکمہ پولیس کے فرائض منصبی میں گزارہ ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم محکمہ پولیس میں بھی اس کے بدلے آپ کو عزت، وقار اور ایک نام ، ایک مقام دیا ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی 1983 میں بطور پروبشنر اے ایس آئی محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے 2018 کو پروموشن پانے کے بعد بطور ایس پی ATS ذمہ داریاں سنبھالی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اسلام آباد میں بطور انسپکٹر اور ڈی ایس پی مختلف جگہوں پر تعینات رہے ، جن میں ایس ایچ او، ایس ڈی پی او ، CIA ، اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے UN MISSION میں بھی خدمات سرانجام دی۔ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی ادریس احمد راٹھور نے اسلام آبادپولیس میں 37سال سے زائد فرائض منصبی نہایت دیانت داری سے انجام دی ۔ آخر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے پولیس شیلڈ دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں