لاہورہائیکورٹ نے ٹھیک فیصلہ دیا ،اسے ایشو نہ بنایا جائے ،انور منصور خان

ہر ہائیکورٹ اپنے حساب سے نہیں بلکہ قانون کے حساب سے فیصلہ دیتا ہے،اٹارنی جنرل

جمعہ 15 نومبر 2019 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیک فیصلہ دیا ہے اس کا ایشو نہیں بنانا چاہیے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس کو سننا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے اس کا اتنا بڑا ایشو نہیں بننا چاہیے، ہر ہائیکورٹ اپنے حساب سے نہیں بلکہ قانون کے حساب سے فیصلہ دیتا ہے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور نیب کا موقف مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں